Dareechah-e-Nigaarish
Toronto, ON
Canada
talat
Present your Urdu language fiction and non-fiction to the world via your own Urdu web site
اپنی اردو تخلیقات کو انٹرنیٹ پر پیش کیجئے ۔ ۔ ۔ اپنی اردو ویب سائیٹ بنائیے
اِس کے لئے بنیادی ہدایات پیش ِ خدمت ہیں
سب سے پہلے آپ کو اپنی ویب سائیٹ کے لئے ایک "ڈومین" نام منتخب کرنا ہو گا جیسے کہ "ایک نیا لکھاری ڈاٹ کام" یا اِس سے کہیں بہتر نام ۔ ۔ ۔ یہ ڈومین نیم انٹرنیٹ پر آپ کا پتہ ہو گا۔ اِسے حاصل کرنے کے لئے آپ کو کسی ویب سائیٹ بنانے والی کمپنی کی ضرورت پڑے گی۔ کچھ ڈالروں کے عوض وہ کمپنی آپ کا ڈومین نیم انٹرنیٹ پر رجسٹر کروا دے گی اور پھر یہ نام آپ کی ملکیت اور انٹرنیٹ پر آپ کا پتہ بن جائے گا۔ ایسی ویب ہوسٹنگ کمپنیوں کے نام، اُن تک پہنچنے کے انٹرنیٹ لنک اور اُن کی سالانہ فیس کی تفصیل اِس ویب صفحے کے آخیر میں درج کی گئی ہے ۔ ۔ ۔ نیچے سکرول کریں
اِس کے بعد دوسرا مرحلہ انٹرنیٹ پر اپنے پتے پر اپنی ویب سائیٹ بنانے کا ہے۔ یہاں پھر کسی ویب سائیٹ بنانے والی کمپنی کی ضرورت پیش آئے گی۔ یہ کمپنی آپ کی تصویریں، آپ کی اردو تحریریں، انگریزی تحریریں، وغیرہ آپ سے حاصل کرکے انٹرنیٹ پر ایک ویب سائیٹ کی صورت میں پیش کر دے گی جسے دوسرے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے لوگ اپنے اپنے کمپیوٹروں پر دیکھ سکیں گے۔ مختلف کمپنیاں اِس کام یعنی ویب سائیٹ بنانے کے لئے مختلف سالانہ فیس آپ سے بذریعہ کریڈٹ کارڈ وصول کریں گی۔ ۔ ۔ مثلاً "یاہو! آباکو کمپنی" اِس کے لئے 45 امریکی ڈالر سالانہ مانگے گی جب کہ "گو ڈیڈی" اِس کے لئے 18 امریکی ڈالر سالانہ مانگے گی۔ یہ نرخ نہایت ارزاں ہیں کیونکہ اِن پیسوں میں آپ کی ویب سائٹ پورے سال لوگوں کو نظر آتی رہے گی ۔ ۔ ۔ ویب سائیٹ بنانے کا بیشتر کام آپ ہی کو کرنا پڑے گا جس کے لئے سادہ ہدایات ہر کمپنی مہیا کرے گی ۔ ۔ ۔
یاہوُ آباکو کمپنی پر ویب سائیٹ بنانے کی مختصر ہدایات کچھ یوں ہیں
یاہوُ آب کو کی ویب سائیٹ پر جا کر اپنا اکاؤنٹ بنائیں
Click here to go to Yahoo! Aabaco Web Hosting Site
سکرین میں اوپر دائیں طرف اکاؤنٹ والے بٹن کو کلک کریں ۔ ۔ ۔
اب نیچے دکھائی گئی سکرین نمودار ہو گی ۔ ۔ ۔ اِس میں سب سے نیچے زرد رنگ کی تحریر میں لکھے الفاظ "نیا اکاؤنٹ بنائیے" کو کلک کریں اور اپنے لئے اکاؤنٹ بنائیں۔ پھر اِس اکاؤنٹ میں داخل ہوں یعنی لاگ اِن کریں
log in
لاگ اِن کرنے کے بعد نیچے دکھائی گئی سکرین نظر آئے گی جو کہ مرکزی صفحہ ہے اور جس پر مختلف کنٹرول پینل کی ایک فہرست نظر آئے گی ۔ ۔ ۔اِس مرکزی صفحے یا "مین پیج" پر دکھائی گئی کنٹرول پینل کو فہرست میں سے ڈومین کے لفظ کو کلک کریں تو نیچے دکھائی گئی سکرین نمودار ہو گی
اپنی ویب سائیٹ کا ڈومین نام انگریزی حروف میں ٹائپ کریں اور ِاسے یہ کمپنی رجسٹر کروائے گی۔ اِس کے لئے آپ کو اُسی وقت اپنے کریڈٹ کارڈ سے 4 یا 5 ڈالر سالانہ کی فیس ادا کرنا ہو گی۔ ابتدائی رجسٹریشن اُسی وقت فی الفور ہو گی اور حتّمی رجسٹریشن میں دو دن لگ جائیں گے۔
اب مرکزی صفحے یا "مین پیج" پر واپس جائیں اور وہاں دی گئی کنٹرول پینل کی فہرست میں سے "ویب ہوسٹنگ" کے الفاظ کو کلک کریں ۔ ۔ ۔
نیچے دکھایا گیا ایک ویب ہوسٹنگ کنٹرول پینل نمودار ہو گا ۔ ۔ ۔ اِس پر ای۔میل۔ کے لفظ کو کلک کریں تو مندرجہ ذیل سکرین نظر آئے گی
ای میل قائم کرنے کی سکرین کچھ ایسی ہو گی
واپس مرکزی صفحے پر جائیں
اور وہاں دکھائی گئی کنٹرول پینل کی فہرست میں سے "ویب ہوسٹنگ" کے الفاظ کو کلک کریں ۔ ۔ ۔ تب ایک ویب ہوسٹنگ کنٹرول پینل ظاہر ہو گا ۔ ۔ ۔ اِس ویب ہوسٹنگ کنٹرول پینل میں ایک بٹن "تعمیر و تجدید" نظر آئے گا یعنی
Create and Update button
اور اِس تعمیر و تجدید کے بٹن کو کلک کرنے سے نیچے دکھانی گئی سکرین نظر آئے گی جس میں ویب سائٹ پر مواد درج کرنے کے لئے "سائیٹ سولیوشن" نامی بٹن دکھائی دے گا ۔ ۔ ۔
سائیٹ سولیوشن والے بٹن کو کلک کرنے سے ویب سائٹ میں مواد درج کرنے والا سائیٹ سولیوشن کنٹرول پینل دکھائی دے گا ۔ ۔ ۔
اوپر دکھائی گئی سکرین میں یہ "سائٹ سولیوشن" کا کنٹرول پینل ہے جس میں کئی اہم بٹن ہیں ۔ ۔ ۔ آپ کی ویب سائٹ کا مواد اِسی کنٹرول پینل کے ذریعے وجود میں آئے گا ۔ ۔ ۔ اِن بٹنوں میں "سائٹ پیجز" کا بٹن، 'چینج لے آؤٹ" کا بٹن، 'چینج ڈیزائین" کا بٹن اور "پیج سیٹنگ" کے بٹن اہم ہیں ۔ ۔ ۔ اِن میں سے کوئی بھی بٹن دبا کر اپنی ویب سایٹ میں تبدیلیاں لانے کے بعد "سیو" یعنی "محفوظ کیجئے" کا بٹن دبانا لازم ہے، پھر "پری ویو" کے بٹن سے اپنی ویب سائٹ کا نمونہ دیکھا اور پرکھا جا سکتا ہے اور پھر "پبلش" یعنی "نشر" کا بٹن دبانے سے آپ کا بنایا ویب صفحہ انٹر نیٹ پر چھپ جاتا ہے اور اِسے ہر کوئی دیکھ سکتا ہے سب سے پہلے "سائیٹ پیجز" والے بٹن کو کلک کریں تو نیچے دی گئی سکرین نظر آئے گی جہاں آپ نئے ویب صفحے کی بنیاد ڈال سکتے ہیں
یہاں "نیا صفحہ بنائیں" یعنی "ایڈ پیج" کا بٹن دبائیں اور اُس صفحے کا نام ٹائپ کریں اور اِس کی ساخت کا انتخاب کریں یعنی کیا اِس ویب صفحے میں صرف اور صرف انگریزی یا اردو تحریر درج کی جائے گی ۔ ۔ ۔ اگر ایسا ہے تو "بلینک" ساخت منتخب کریں۔ ۔ ۔ جیسا کہ نیچے دکھایا گیا ہے ۔ ۔ ۔
اگر آپ کے ویب صفحے میں گیت یا انٹرویو وغیرہ کی آڈیو فائیلیں رکھی جائیں گی تو پیج کی ساخت میں "آڈیو گیلری" منتخب کریں، اگر تصویروں سے پُر صفحہ بنانا ہے تو "فوٹو کمپیریزن" یا "فوٹو گرڈ" منتخب کریں، اگر وڈیوز اپ لوڈ کرنی ہیں تو "وڈیو گیلری" یا "وڈیو شو کیس" والی ساخت منتخب کریں۔ اگر اپنی اردو تحریر کو بیچنا مقصود ہے تو "پے پال" والی ساخت منتخب کریں جس پر آپ ایک بٹن بنا سکتے ہیں جسے "پے پال' بٹن کہتے ہیں اور جسے کلک کرنے سے لوگ اپنے کریڈٹ کارڈ سے آپ کو پے پال سروس کے ذریعے پیسے بھیج سکتے ہیں اور آپ اُن کو اپنی اردو الکیٹرانک کتاب ای۔میل کے ذریعے بھیج سکتے ہیں ۔ ۔ ۔
صفحے کی ساخت کا تعین کرنے کے بعد صفحے کا نام ٹائپ کریں، صفحے کی جگہ دیگر ویب صفحوں میں متعین کریں اور آخر میں 'ایڈ پیج" کا بٹن کلک کریں ۔ ۔ ۔ اب سیو کا بٹن اور پھر پبلش کا بٹن دبانے سے آپ کا صفحہ ایک ابتدائی شکل میں انٹرنیٹ پر نظر آنے لگے گا ۔ ۔ ۔
اب آپ اپنے ویب صفحے میں اردو مواد اور تصویریں وغیرہ بھر سکتے ہیں۔ نیا نیا صفحہ جو آپ نے بنایا ہے کچھ اِس طرح سکرین پر نظر آئے گا جیسے نیچے دی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے ۔ ۔ ۔
اوپر دی گئی تصویر میں تین پینل نظر آ رہے ہیں ۔ ۔ ۔ اِن تینوں پینلوں میں آپ اپنی اردو یا انگریزی تحریر چسپاں کر سکتے ہیں
اپنے کمپیوٹر پر اردو ٹائپ کرنےکی صلاحیت نصب کرنے کے بعد آپ براہ ِ راست اردو اِن پینلوں میں ٹائپ بھی کر سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ نیچے اِس کی مثال دیکھئے ۔ ۔ ۔
اِسی طرح آپ کوئی موزوں تصویر بھی یہاں چسپاں کر سکتے ہیں ۔ ۔ ۔
دوبارہ "سائٹ سولیوشن" کے کنٹرول پینل کو دیکھئےجس میں کئی اہم بٹن ہیں ۔ ۔ ۔ ایک بٹن "چوُز اے لے آؤٹ" والا بٹن ہے جس کے ذریعے آپ اپنے ویب صفحے کے مختلف موادی پینلوں کی باہمی ترتیب بدل سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ یہ ترتیب مختلف صورتوں کی ہو سکتی ہے اور آپ اِن میں سے کسی بھی ترتیب کو منتخب کر سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ " صفحے کی ساخت منتخب کیجئے" یعنی "چوز اے لے آؤٹ" کو کلک کریں
دوبارہ "سائٹ سولیوشن" کے کنٹرول پینل کو دیکھئے
آپ اپنی ویب سائٹ کے پس منظر کے رنگوں اور ڈیزائین کو بھی مختلف نمونوں میں سے منتخب کر سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ "ڈیزائین بدلئے" یعنی "چینج ڈیزائن" کا بٹن دبایئں اور کوئی بھی مناسب ڈیزائین منتخب کر لیں ۔ ۔ ۔ آپ کے پاس انتخاب کے لئے ایک سو سولہ ڈیزائین ہیں ۔ ۔ ۔
اِس کے علاوہ آپ اپنے ویب صفحے کی مختصر تعریف چھاپ سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ یہ تعریف بڑے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن (انٹرنیٹ پر تلاش کی ویب سائٹیں ) جیسےکہ گوُگل اور یاہوُ کو درکار ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ یہ سرچ انجن ہر ہفتے آپ کی ویب سائٹ پر آنے والوں کی تعداد اور آپ کی ویب سائٹ کے مواد کی صحت یا سچائی کی جانچ کرتے رہتے ہیں ۔ ۔ ۔ اگر آپ نے اپنی ویب سائٹ کی تعریف میں اردو افسانہ درج کیا ہے مگر آپ اُس میں گیتوں کے وڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں تو انٹرنیٹ پر آپ کی ویب سائیٹ کی ساکھ گرتی چلی جائے گی۔ اپنے بنائے ویب صفحوں کی تعریف درج کرنے کے لئے ویب ہوسٹنگ کنٹرول پینل میں اوپر دائیں طرف "پیج سیٹنگ" کا بٹن دبائیں تو نیچے دی گئی سکرین ظاہر ہو گی ۔ ۔ ۔اوپر دکھائی گئی سکرین میں "میٹا ٹیگ کی ادارت" کے الفاظ کو کلک کریں ۔ ۔ ۔
اوپر دی گئی مثال میں اردو الفاظ ٹائپ کرنے کی ہدایات پر مبنی ایک ویب صفحہ دکھایا گیا ہے اور اُس صفحے کی ویب تعریف درج کی گئی ہے
اِس کے علاوہ ویب ہوسٹنگ کنٹرول پینل میں جا کر ایک بٹن "مینج" نظر آئے گا جسے کلک کرنے پر نیچے دی گئی سکرین نظر آئے گی ۔ ۔ ۔ یہاں آپ اپنے ویب کے مواد کی کمپیوٹر فائلوں کو ویب سائٹ تک پہنچانے اور دیگر کام نپٹا سکتے ہیں پھر ویب ہوسٹنگ کنٹرول پینل پر ایک بٹن "پروموٹ" کا بھی ہے جس کے ذریعے آپ اپنی ویب سائٹ کی انٹرنیٹ پر تشہیر کر سکتے ہیں ۔ ۔ ۔
آخر میں ویب ہوسٹنگ کنٹرول پینل پر ایک بٹن "مدد" کا بھی ہے جس کے ذریعے آپ کمپنی کے سٹاف سے مختلف مسائل پر مدد یا رہنمائی مانگ سکتے ہیں یا اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات پڑھ سکتے ہیں ۔ ۔ ۔
مختلف انٹر نیٹ ویب ہوسٹنگ کمپنیوں تک رسائی کے انٹر نیٹ لنک اور اُن کے نرخوں کی تفصیل درج ِ ذیل ہے اور کمپنی کے نام پر کلک کرنے سے آپ اُس کمپنی کی ویب سائٹ تک جا سکتے ہیں
Here are links to some web hosting companies for you ...
Yahoo Aabaco offers web hosting at US$45 per year
Yahoo! Aabaco Web Hosting Service
Go Daddy offers web hosting at CAD$18 per year
BlueHost offers web hosting at US$35.40 per year
Web.com offers web hosting at US$71.40 per year
اگر آپ وقتاً فوقتاً اپنے خیالات کو ٹائپ کر کے دوست احباب یا اردو پڑھنے والوں کے لئے پیش کرنا چاہتے ہیں تو اردو بلوگ کے بارے میں بھی سوچیے ۔۔۔ بلوگ میں آپ وُہ نگارشات پیش کرتے ہیں جو تازہ یا نئی ہیں اور جن کو ابھی مزید نکھارنا اور مزید کتر بیونت کرنا باقی ہے مگر ایک ابتدائی پیش کش کے طور پر آپ اُسے دنیا کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں
مجھے گوگل کی بلوگر سروس پسند ہے کیونکہ یہ مفت ہے
اگر چاہیں تو 49 کینیڈین ڈالر فی سال کے عوض آپ ورڈ پریس پر اپنا بلوگ قائم کر سکتے ہیں
All these companies provide very simple, easy to follow instructions ... please go to the links below to explore this some more ۔۔۔ For example, Yahoo! Aabaco presents the following steps for web site design:
9 easy steps to building your Web Site on Yahoo Aabaco:
Need help getting started? Contact Customer Care.
Features offered by Yahoo Aabaco Web Hosting Plans:
Once you have compared various web hosting company offers, you should decide on a company and pay your subscription fee for the year or pay month to month ... I recommend using PayPal service for paying via your Credit Card
Now set up your web site by following the company's instructions and start uploading images, photographs, videos, audio files, English text or Urdu text to your web site ...
Marhaba and welcome to the world of the internet ... the Eighth Wonder of the World
Here are links to some web hosting companies for you ...
Yahoo Aabaco offers web hosting at US$45 per year
Yahoo! Aabaco Web Hosting Service
Go Daddy offers web hosting at CAD$18 per year
BlueHost offers web hosting at US$35.40 per year
Web.com offers web hosting at US$71.40 per year
Here is an advertisement posted on Google from a Canadian "internet commerce" company listing web hosting companies . However, please keep in mind that this Canadian eCommerce company gets money from the web hosting companies it is highlighting here so there is conflict of interest here but this advertisement does save you some TIME ....
Advertisement on Google about various Web Hosting Companies from a Canadian eCommerce company
Dareechah-e-Nigaarish
Toronto, ON
Canada
talat